• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، روپے کی قدر میں کمی تشویشناک ہے، رضا ہارون

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ اور روپے کی قدر میں جاری مسلسل کمی انتہائی تشویش ناک ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمران جماعت نے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرکے نہ صرف یہ کہ عوام کو گمراہ کیا بلکہ حکومتی اداروں کو بھی تباہ کیا،جس کا خمیازہ پاکستان کی قوم مہنگائی کے سونامی کی صورت میں بھکتے گی، پچھلے دنوں ناجائز طریقے سے کسٹم کے گرین چینل کو استعمال کرکے غیر قانونی طور پرنو بلین ڈالر کئی ممالک منتقل کئے گئے انہوں نے کہاکہ ،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور سلامتی کوشدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں انہوں نے کہا روپے کی بے قدری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی گزشتہ حکومت کو پاکستانی معیشت کی بہتری سے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ڈالر کی قمیت میں ہوش ربا ا ضافے کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنے گی، انہوں نے کہا کہ غلط معاشی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی برھتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد کے رحجان کو فروغ ملتاہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر اور مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور بہترین معاشی پالیسی پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے تاکہ روپے کی قدر مستحکم کر کے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کیا جا سکے، پی ایس پی مرکزی بینک کے امور انجام دینے کیلئے خود مختار بناناچاہتی ہے اور بیورکریسی سمیت متعدد حکومتی اداروں میں ہر سطح پر بد عنوانی کا خاتمہ چاہتی ہے، پی ایس پی غیر ملکی امدد اور قرضوں پر انحصار کم کرنے پر کام کریگی ۔
تازہ ترین