• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے ملک کو لوٹا،مجلس عمل عوام کے مسائل حل کریگی، یعقوب شہباز

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے وفدنے اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز سے ملاقاتکی، وفد میں یونس بارائی سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے اس موقع پر یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ25جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفےٰ کا نظام قائم ہوگا اور اس ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کے زریعے دیمک لگانے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ حکمرانوں نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیالیکن متحدہ مجلس عمل عوام کے وسائل عوام کی تعمیر و ترقی پر ہی خرچ کرے گی۔ عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں پہنچائیں ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ غلام سرور شر یعتی،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری عارف ترابی اور سیکر ٹری اطلاعات نیئر علی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین