کراچی(اسٹاف رپورٹر) اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین اصلاح الدین نے کہا ہے کہ2014 میں اکیڈمی کو سندھ حکومت سے جو دو کروڑ روپے کی گرانٹ ملی تھی اس میں سے ابھی تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، رقم اب ڈھائی کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ نگراں صوبائی حکومت سے گرانٹ کی جواب طلبی کا کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا۔