• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوراہے پر کئی بھکاری فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
کوئی لنگڑا لنگڑا کر بھاگ رہا تھا۔
کوئی اندھا بن کر گاڑیوں میں جھانک رہا تھا۔
کوئی گونگا ہونے کے نعرے لگا رہا تھا۔
میں نے ایک مفلوج فقیر کو تاڑا۔
’’کیا تم ہمارے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑو گے؟‘‘
میں نے پیشکش کی۔
وہ بھونچکا رہ گیا۔
’’گھبراؤ مت۔ جیت یقینی ہے۔
پھر ہم تمہیں وزیر خزانہ بنائیں گے۔‘‘
میں نے یقین دلایا۔
’’یہ پیشکش مجھے کرنے کی کوئی خاص وجہ؟‘‘
اس نے پوچھا۔
میں نے کہا،
’’معیشت کا حال خراب ہے
اور تمہارا کشکول سب سے بڑا ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین