• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ قبرص اقوام متحدہ کو ایک روز حل کرنا ہوگا، صدر مصطفےٰ

مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ قبرص اقوام متحدہ کو ایک روز حل کرنا ہوگا، صدر مصطفےٰ

لیفکوسا /شمالی قبرص (حنیف خالد)شمالی قبرص (ٹی آر این سی)ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر مصطفےٰ آکنسی نے اپنے وزراء کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا وفد کو یہاں پریذیڈنسی میں مسئلہ قبرص کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ قبرص اقوام متحدہ کو ایک روز حل کرنا ہوگا،پاکستان اور شمالی قبرص برادر ملک ہیں میرا دورہ اسلام آباد مثبت رہا،ترکی اور پاکستان ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو فوری تسلیم کرنے والے پہلے دو ملک ہیں ڈیڑھ سال قبل وہ اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد کے دورے پر گئے تو وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے قبرصی مسلمان بھائیوں کا ساتھ دے گا جس پر وہ پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے قبرصی مسئلے کےحل کیلئے اپنا مستقل نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے 50 سال سے قبرصی مسلمانوں کے سلب شدہ حقوق مذاکرات کے متعدد ادوار ہونے کے باوجود حل نہیں کئے گئے اس طرح ہمارے بعد ہماری نئی نسل اب قبرص کی تقسیم کو تسلیم کرنے لگی ہے یونان اور عالمی رائے عامہ کے مفاد میں ہے کہ جلد سے جلد مسئلہ قبرص بین الاقوامی طور پر مسلمہ اصولوں کے تحت حل کرلے ورنہ ہر گزرتے دن کے ساتھ قبرص کی شمالی اور جنوب کی تقسیم مضبوط سے مضبوط تر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر آذربائیجان کے دورے کے بعد شمالی قبرص ان سے بات چیت کیلئے آئے ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جو شمالی قبرص کی اقتصادی امداد سب سے زیادہ کر رہا ہے ہم ترکش لیرا کو اپنی کرنسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں موڈیز انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کا تازہ ترین یہ دعویٰ غلط ہے کہ ترک لیرا کا مستقبل مخدوش ہے ۔ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ہمارے ٹریڈ، ایجوکیشن اور ٹوریزم کے مسلمہ مستند دفاتر ہیں ہمارے ہاں ایک لاکھ سے زائد ترک اور دوسرے ملکوں کے طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہ جب ڈگریاں لے کر اپنے ملکوں میں واپس جاتے ہیں تو وہ ہمارے سفیر کا کردار ادا کرنے لگ جاتے ہیں جزیرہ شمالی قبرص جس کے اردگردبحیرہ روم کا معروف سمندر ہے پرکشش ساحل رکھتا ہے ۔

تازہ ترین