• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جیپ ‘‘ والے 114 امیدواروں میں سےصرف 13کی جیت کا امکان

لاہور(مقصود اعوان ) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے114امیدوار ”جیپ“ کے انتخابی نشان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور پنجاب سے ”جیپ“ کے نشان پر سب سے زیادہ 70 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ سندھ سے 22 کے پی اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ امیدوار ہیں۔”جیپ“ کے نشان سے صرف 13 امیدواروں کے انتخابی حلقوں میں کامیابی کے امکانات ہیں جبکہ90 سے زائد مسلم لیگ (ن) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے قدآور اور مضبوط امیدواروں کا مقابلہ کرنے والے جیپ کے نشان والے آزاد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ پنجاب سے ”جیپ“ کے نشان پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑے والے مضبوط اور طاقتور آزاد امیدواروں میں چودھری نثار علی‘ سردار غلام عباس منصور حیات ٹمن‘ منصور سرور‘ خرم منج ملک‘ سلطان محمود ہنجرا‘ دوست محمد کھوسہ‘ طارق احمد گورمانی‘ شیر علی گورچانی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ دریشک سندھ سے سلمان خان بجارانی ‘عارف خان مہر‘ امیر بخش بھٹو‘ غلام علی نظامانی‘ ممتاز علی میمن اور جان محمد پنہور‘ بلوچستان سے سردار فتح محمد حسنی اور کے پی سے سردار یعقوب خان کے نام قابل ذکر ہیں۔ ”جیپ“ کے نشان پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے والوں کی صف میں ایسے امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے کورنگ امیدواروں کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

تازہ ترین