• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کمیشن ،شوگر ملز کو تین ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حکم،ضلع شرقی سے سائن بورڈز فوری ہٹانے کی ہدایت

واٹر کمیشن ،شوگر ملز کو تین ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حکم،ضلع شرقی سے سائن بورڈز فوری ہٹانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے میٹروپولیٹن کمشنرکو ہدایت کی ہےکہ برساتی نالوں کی صفائی کے اس عمل کو مسلسل اورتیزی سے جاری رکھا جائے اور خبردار کیا ہے کہ صفائی کے کاموں میں کسی بھی جانب سے کوئی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی،وہ خود بھی برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے رہیں گے،کمیشن کے سربراہ نے شوگر ملز کو 3 ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کا حکم دیدیا۔ جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ فوری بند کرنے اور ضلع شرقی میں بڑے سائن بورڈز کو فوری ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو واٹر کمیشن کا اجلاس جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوا۔ کمیشن کے روبرو سکرنڈ شگر مل اور باندھی شگر مل انتظامیہ کے نمائندے پیش ہوئے۔ کمیشن نے دونوں ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ ہونے سے ملز کا فضلے سے کتنا نقصان پہنچ رہائی۔ آپ کو اندازہ نہیں یہ سب آپ اپنے آنے والے نسلوں کی تباہی کے بنیاد رکھ رہے ہیں۔ شگر ملز مالکان کی جانب سے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے مہلت طلب کی گئی۔ کمیشن نے ملز مالکان کو مہلت دیتے ہوئے حلف نامہ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کمیشن نے 3 ماہ میں ٹرٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حکم دیدیا۔دریں اثناءبدھ کو اجلاس کے بعدواٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی ، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی نے کراچی میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی کی صورتحال، تجاوزات کیخلاف جاری مہم اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کا چھ گھنٹے طویل دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ہائی کورٹ سندھ ، کے ایم سی، واٹر بورڈ، کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی نے دورے کے دوران ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں اس دورے کا مقصد کراچی میں کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لینا تھا۔

تازہ ترین