• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل،سامان کی ترسیل شروع

انتخابات کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل،سامان کی ترسیل شروع

لاہور(صباح نیوز) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ انتخابی سامان 24 جولائی کو پریزایڈنگ افسران کو دیا جائے گا،بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی مکمل ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن سے ریٹرننگ افسران کے پاس انتخابی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی سامان میں بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس کے علاوہ دیگر تمام سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ انتخابی سامان میں انتخابی فہرستیں پولنگ کے دن استعمال ہونے والے تھیلے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسکرین، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔انتخابی سامان کو عملہ الگ الگ فی پولنگ اسٹیشن پیک کرے گا اور پریزائیڈنگ افسران کو دے گا، یہ انتخابی سامان 24 جولائی کو پریزایڈنگ افسران کو دیا جائے گا۔دوسری جانب عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین