• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمز کیلئے عملدرآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی)کا مختلف آپشنز پر غور

 اسلام آباد (مہتاب حیدر )سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم (آئی سی ڈی بی ایم ڈی )مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس میں’’کچھ نئےخیال ‘‘ بانڈز کی فلوٹنگ ،سکوک،تمام افسر ا ن کی دو روز کی تنخواہیں اور پبلک سیکٹر ملازمین کے دیگر تمام اسٹاف کا ایک روز کی تنخواہیں منہا کرنا شامل ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ کم وقت میں عالمی ڈونرز سے پروجیکٹ کیلئے آسان قرضہ جات اور گرانٹ لینے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔آئی سی ڈی بی ایم ڈی وفاقی اور صوبائی اور ڈیپار ٹمنٹ سطح پر ٹیکنو کریٹ اور اعلی بیورو کریٹس پر مشتمل ہے جنہیں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے حتمی تجاویز کا مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔آئی سی ڈی بی ایم ڈی نے بھی وسائل بنانے کیلئے مختلف ذیلی کمیٹیاں بنائی ہیں ۔اس کے علاوہ ایک اور اجلاس کل (جمعے کو )رکھا گیا ہے ،آئی سی ڈی بی ایم ڈی 24 جولائی 2018 کو اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا ۔اگرچہ کئی اطراف سے یہ تنقید ہوتی رہی ہے کہ ڈیمز کیلئے فنڈز کے وسائل بنانا عدلیہ کا کام نہیں ہے لیکن اندرونی سطح پر کہنا ہے کہ اس سے ایسے بڑے ڈیمز کیلئے بہت کچھ ہوسکتا ہےا ور کوئی اس کی افادیت سے انکار نہیں کرسکتا ۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے تخمینا 474 ارب روپے لگایا گیا ہے ،جس میں سے 232 ارب روپے حکومت پی ایس ڈی پی سے دے گی ۔
تازہ ترین