• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اورملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبا د لہ خیال کیا گیا اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب بھی موجودتھے ۔ ملاقات کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں اب سیاست کا ایک نیا ٹرینڈ سیٹ ہونے جارہا ہے اب یہ سوچنا ہوگا کہ ہمیں لاشوں والا کراچی چاہئیے کچرا کنڈیوں والا کراچی چاہئیے یاہمیں ایک جیتا جاگتا امن اور روشن کراچی چاہئیے اوراب کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے زمانے میں یہ شہر ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا اب اس شہر کے ساتھ مزید برا ہونے کی گنجائش نہیں اورمفتی منیب نے ہماری خدمت کی سیاست کو سراہا ہے ہمیں دعائیں دی ہیں انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کا دورہ شروع ہونے جارہا ہے جہاں پر سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص کے لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین