• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم اخراجات میں اضافہ حکومت برداشت کریگی، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضافہ کا فرق حکومت برداشت کرے گی۔ حجاز مقدس جانیوالے عازمین ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے اثرات سے محفوظ رہیں گے، بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حج پالیسی میں اصولی طور پر اس بات کی منظوری دی تھی کہ سرکاری سکیم کے حاجیوں پر ڈالر کی قیمت سے ہونے والے اضافے کی وجہ سے اضافہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
تازہ ترین