• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو الگ کمرہ دیدیا گیا، حکومت پنجاب

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب کے نگران وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں الگ کمرہ دیدیا گیا، انہیں پھل، سلاد، کھجوریں اور تجویز کردہ خوراک فراہم کی جارہی ہے، نوازشریف کو جیل قوانین 1978ء کے تحت ان کے استحقاق کے مطابق بہترکلاس کی سہولیات فراہم کر دی ہیں جس میں ایک بہتر کلاس کا قیدی اپنا بستر، گدا، جوتے، میز، کرسی، 21انچ کا ٹی وی، ریڈیو، ٹوائلٹ کا سامان، اخبارات اور دیگر ایسی اشیاء اپنے خرچے پر حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیل کے ایک بہتر کلاس پورشن میں علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں ایک لوہے کا پلنگ، ذاتی بستر کی چادریں اور کپڑے، ایک چھت کا پنکھا، دو بریکٹ فین اور ٹوائلٹ کے سامان کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ نوازشریف کو چہل قدمی کے لئے مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنے کمرے سے منسلک لان میں واک بھی کرتے ہیں۔
تازہ ترین