• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ، پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں زیر التواءفارن فنڈنگ کیس میںاکائونٹس کی سکروٹنی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کے خلاف یہ تحریک انصاف کی چوتھی درخواست تھی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک انصا ف کی درخواست کی سماعت کی تو اکبر ایس بابر (الیکشن کمیشن میں درخواست گزار) کے وکیل سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فورمز پر بھی میرے موکل کے حق دعویٰ اور پارٹی رکنیت کو چیلنج کیا تھا اور ہر بار میرے موکل کے حق میں فیصلہ آیا۔ اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ کا 8 مئی 2017ءکا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کی رکنیت معطل یا منسوخ کی ہو۔ سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے دستخطوں سے جاری کردہ 26 ستمبر 2011ءکے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے آغاز کے چار سال بعد یہ لیٹر منظر عام پر لایا گیا جو جعلی ہے۔

تازہ ترین