• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسوں میں عمران خان کا نازیبا الفاظ کا استعمال، الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کو آج جمعرات کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہے، 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

تازہ ترین