• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ؛اعلیٰ لیگی قیادت کیخلاف درج مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) لاہور پولیس نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے لاہور آمد پر مسلم لیگ ن کی جانب سے استقبالیہ ریلی منعقد کرنے کیخلاف مسلم لیگ ن کے صدر سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف جو بارہ مقدمات درج کئے تھے ان مقدمات سے دہشتگردی کی دفعہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ لاہور پولیس نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا ہے جس کیلئے لاہورپولیس کے سربراہ نے محکمہ پولیس کے شعبہ قانون سے معاونت حاصل کر لی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ان رہنمائوں کیخلاف دہشتگردی کی دفعات بارہ میں سے دس مقدمات سے ختم کی جائیگی جبکہ دو مقدمات میں یہ دفعات جوں کی توں جاری رہے گی۔

تازہ ترین