• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری تنویر،حنیف عباسی سمیت لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام اور ڈیوٹی جج سعادت حسین ملک نے سینیٹر چوہدری تنویر اور حنیف عباسی سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 28 جو لا ئی تک توسیع کردی، ملزمان کیخلاف کیپٹن( ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے اور کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے تاہم انہوں نے عبوری ضمانت کروا لی تھی، گزشتہ روز وکلاء صفائی نے عدالتوں میں استدعا کی کہ ملزمان میں سے زیادہ تر تفتیش کیلئے پولیس کے پاس پیش ہو چکے ہیں جبکہ باقی چند انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے شامل تفتیش نہیں ہو سکے ۔
تازہ ترین