کھڈیاں خاص (نامہ نگار)سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخاں کاقافلے پرمخالفین کی فائرنگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق پی ٹی آئی سے بتایاجاتاہے،ملک محمداحمدخاں نے کہا ہے کہ شکست دیکھ کرمخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔ گھبرانے والے نہیں ہرطرح سے مقابلہ کرینگے۔ وا قعا ت کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے نامزدا مید وا ر صوبائی اسمبلی سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخاں کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑمیں الیکشن مہم کے سلسلہ میں پہنچے تھے۔