• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بحث کیلئے منظور

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بحث کیلئے منظور کر لی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو 4 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے ۔ مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی ) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں جن میں کانگریس ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی وغیرہ شامل ہیں کی طرف سے پیش کی گئی تھی ۔ جس کی یاددہانی مان سون اجلاس کے آ غاز پر پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن کو کرائی ۔ جس پر انہوں نے ایوان سے رائے لی ، اس تحریک کی ایوان کے 50 اراکین نےحمایت کی ،جس کے بعد اسپیکر نےتحریک عدم اعتماد کو بحث کیلئے منظور کر لیا ۔
تازہ ترین