• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدوں،اسیروں اور لاپتا ساتھیوں کی قربانیوں کی وجہ سے ایم کیو ایم قائم ہے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہیدوں ، اسیروں اور لاپتا ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کیقربانیوں کی وجہ سے ایم کیو ایم قائم ہے ۔کل بھی سب کچھ ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے اور آئندہ بھی ایم کیوایم کا ہوگا ۔25 جولائی کو دل والے دلہنیا لےجائینگے۔اپنے اختیارات اور صوبے کے لئے مزار قائد پر جاکر دستخط مہم چلائینگے ، وفاق خود ہمیں ہمارا حق دینے پر مجبور ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آپ کا جوش وخروش دیکھ کر اس بات کا یقین ہے کہ آج مخالفین کی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نیندیں اڑ جائینگی ۔کچھ نہیں بدلا سب کچھ ویسا ہی ہے آپ کا جوش و جذبہ اور محبت ویسی ہی ہے۔اسلام آباد میں بیٹھ کر بات کرنے والوں آؤ کراچی آکر دیکھو۔کل بھی سب کچھ ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے اور آئندہ بھی ایم کیوایم کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے اندازوں کا خاتمہ ریلیوں نے کردیا اور آج جلسہ نما کارنر میٹنگ دیکھ کر سب کے منہ بند ہوگئے ۔25 جولائی کو دل والے دلہنیا لےجائینگے ۔

تازہ ترین