• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور پیپلز پارٹی کو داعش جلسہ کرنے سے روک رہی ہے،رحمٰن ملک

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضاسے ملاقات کی جس میں الیکشن کے دوران سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ بلاول اور پیپلز پارٹی کو داعش جلسہ کرنے سے روک رہی ہے، انتخاب سے پہلے سب کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوناچاہیے،معلوم ہوکون کون نشئی ہے،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی فوری معاونت کرنا چاہتی ہے۔بعد میں سینیٹر رحمن ملک نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ یکے بعد دیگرے دھماکوں و شہادتوں کے بعد سینیٹ کو سیکورٹی پر تشویش ہے۔ الیکشن کمشنر نے سیکورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ الیکشن کا دن بہت اہم اسےمحفوظ بنانا ذمہ داری ہے۔ سینٹ میں بھی الیکشن کے سکیورٹی معاملات پر بحث ہوئی، عملہ ووٹر اور امیدوار کی سکیورٹی پر ہم نے زور دیا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے تناظر میں جمعرات کو داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز کی صورت حال پر بات ہو گی۔

تازہ ترین