• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کا پانچ رکنی وفد آج نواز شریف سےملاقات کریگا

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان بار کونسل(پی بی سی) کے 5رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سےملاقات کی اجازت مل گئی جو آج (جمعرات کو) ان سے ملاقات کریگی۔پی بی سی کی ٹیم بطور مبصرین نواز شریف سے ملاقات کرکے انکو حاصل قانونی سہولیات کا براہ راست مشاہدہ بھی کریگی۔ اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف وائٹ کالر جرائم میں سزایافتہ ہیں سخت گیر مجرم کی طرح رویہ نہیں رکھا جانا چاہیے۔پی بی سی کے نائب چیئرمین کامران مرتضیٰ نے اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو ارسال مراسلے میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مجرم سابق وزیراعظم نواز شریف سے بدھ کو ملاقات کی درخواست کی تھی لیکن متعلقہ حکام نے پی بی سی کے پانچ رکنی وفد کو 19 جولائی (جمعرات) کو 11بجکر 30 منٹ پر ملاقات کی اجازت دیدی۔ پانچ رکنی ٹیم میں کامران مرتضیٰ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی، محمد یاسین آزاد، پی بی سی ممبر اعظم تارڑ اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر خالد جاوید پر مشتمل ہوگی۔
تازہ ترین