• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی باغیوں کا سعودی کمپنی ارامکو پرڈرون حملے کا دعویٰ

ریاض (رائٹرز) یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض میں موجود سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل پر یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہماری ڈرون فضائی فوج نے ریاض میں آرامکو کمپنی کی ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے تاہم حوثیوں کے اس دعوے کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ البتہ اس سےقبل سعودی سول دفاعی اور آ گ پر قابو پانے والے اداروں کی جانب سے ارامکو کے ایک ذخیرہ کرنے والے کنٹینر میں آ گ لگانے کی خبریں سامنے آ ئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کی آ گ محدود تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین