• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہم چلا نے سے روکا جا رہا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے،خالد مقبول

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنو نیئر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کے ووٹرز کو سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انتخا بی عمل اور مہم چلا نے سے روکا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے پی ۔سی ۔ایچ ۔ایس کے دفتر کو جمعرات کی صبح مسما ر کر دیا گیا جبکہ ہما رے 5سے زائد کا رکنان کو گر فتار کر لیا گیا ہما رے کا رکنان کو پرانی بے نام اور جھو ٹی ایف ،آئی ،آرز میں نامزد کر کے انہیں گر فتار کیا جا رہا ہے صرف یہ ہی نہیں 70سال سے سر کا ری گھر وں میں رہنے والے مکینو ں کو صرف کر اچی میں بے گھر کیا جا رہا ہے تا کہ وہ حق رائے دہی استعمال نہ کر سکیں انہو ں نے کہا کہ مخصوص چہتیں جما عتو ںکی کھلی سر پر ستی کی جا رہی ہے انہیں ایم کیو ایم کے دفاتر پر حملو ں اور ایم کیو ایم کا انتخا بی نشان پٹنگ پھاڑنے کی کھلی چھو ٹ ہے ان تمام تر ہتھکنڈوں کے با وجو د ایم کیو ایم کسی صورت انتخا با ت کا با ئیکا ٹ نہیں کر ے گی اور انشااللہ بھر پو ر کا میابی حا صل کر یں گے ۔انہو ں نے یہ با ت جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آبا د پر پر ہجو م پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنو نیئر عامر خان ،ڈپٹی کنو ئیر ز کنو ر نویڈ جمیل ،نسر ین جلیل ،رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصور ی بھی موجو د تھے۔ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے ما رٹن کو اٹرز سے مکینو ں کی بے دخلی پر سخت رد عمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ گارڈن ،ایف سی ایر یا سے بھی سر کاری کو اٹر ز پر رہا ئش پزیر مکینو ں کو سپر یم کو رٹ کے حکم کی آڑ میں بے دخل کر نے کی تیا ری ہو رہی ہے انہو ں نے سوال کیا کہ انتخا با ت سے چندروز قبل صرف کر اچی میں اس عمل کا کیا مقصد ہے کیا ہم یہ سمجھیں کہ یہ با قاعدہ سازش ہے انہو ں نے کہا کہ بغیر کسی نو ٹس کے ہما رے پی سی ایچ ایس کے دفتر کو مسما ر کر نا کہا کا انصاف ہے 70سال کی سیا ست میں ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد جما عت ہے جس کے درجنو ں دفترمسما ر یا سیل کئے جاچکے ہیں ہم فٹ پا تھو ں اور سڑ کو ں پر بیٹھ کر اور کر ائے کے الیکشن دفاتر میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں ہر سطح پر ایم کیو ایم کی انتخا بی مہم میں رکا وٹ ڈالی جا رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہما ری کا رنر میٹنگز جو بڑے جلسہ عام میں تبد یل ہو رہی ہیں سندھ کے شہر ی علا قوں کے ووٹرزنے پتنگ کے حق میں اپنا فیصلہ ظاہر کر دیا ہے اور ہما رے ووٹرز کو تقسیم نہیں کیا جا سکا ایسا ما حو ل بنا یا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کا رکن کا کام کر نا مشکل کر دیا جا ئے 20،20سال پر انی اور نئی آیف ۔آئی ۔آرز ایم کیو ایم کے کا رکنان پردرج کی جا رہی ہے ہما رے ووٹرز اور کا رکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ایک مصنوعی جما عت کو ہر قسم کی غنڈہ گر دی اور کھلی سر کا ری سر پر ستی دی جا رہی ہے ۔ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے نگر اں حکو مت کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کا کام صرف اور صر ف انتخا با ت کر انا ہے ہما رے دفاتر پر حملو ں اور ان کی آیف آئی آر میں نامز د افراد کو کیو ں گر فتار نہیں کیا جا رہا الیکشن کمیشن آف پاکستان انتظا میہ اور اربا ب اختیار ان تمام معاملا ت کا نو ٹس لیں ایم کیو ایم کو انتخا بی مہم چلا نے دی جا ئے ۔

تازہ ترین