کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سندھ کے ایک حلقے سمیت4 حلقوں پرانتخاب روک دیا ہے، 4 امیدواروں کی وفات کے باعث متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے گئے جس کے لیے نئے شیڈول کا اعلان عام انتخابات 2018 کے بعد ہوگا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لیے مجموعی طورپر 849 میں سے چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر انتخاب روک دیا گیا ہے، چاروں صوبائی حلقوں پر انتخاب امیدواروں کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔