• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، غلام حیدرجمالی سمیت دیگر16 ملزمان کیخلاف نیا نیب ریفرنس دائر کرنیکا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نےسندھ پولیس کے بجٹ میں خوردبرد سے متعلق سابق آئی جیغلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کے خلاف نیانیب ریفرنس جلد از جلد متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس کے بجٹ فنڈز میں خوردبرد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ پولیس بجٹ خردبرد میں اہم پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔ نیب حکام نے ریفرنس کے لیے نامزد کردہ 16 ملزمان کے نام بھی عدالت میں پیش کر دیے۔ نیب حکام کے مطابق سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 16 ملزمان کے خلاف نیا ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا 15 روز کے اندر اندر نیا ریفرنس تیار کرکے نیب عدالت میں پیش کر دیں گے۔
تازہ ترین