• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:یمن جنگ میں شامل سعودی فوجیوں کیلئے عام معافی کا اعلان

جدہ(جنگ نیوز) سعودی شاہ سلمان کی جانب سے یمن میں تعینات تمام سعودی فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا گیا جس سے ان فوجیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی یا انضباطی کارروائی کے امکانات ختم ہوگئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ یمن کی سرکاری فوج حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جس میں اب تک 10 ہزار کے قریب یمنی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ کی جانب سے شائع کیے جانے والے عام معافی کے بیان میں کسی خاص جرم کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا کہ یہ اقدام فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین