• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ، جلد کے سرطان کا ابتدائی مراحل میں پتہ لگانے کیلئے نیا بلڈ ٹیسٹ دریافت

کینبرا ( نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا کی ایڈیتھ کاؤن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے جلد کے سرطان یعنی میلانوما کا ابتدائی مراحل میں ہی پتہ چلانے کیلئے خو ن کا ایک نیا سادہ سا ٹیسٹ دریافت کر کیا ہے ۔ یہ ٹیسٹ جلد کے سرطان کا باعث بننے والے خلیوں کی پیدا کردہ اینٹی باڈیز کی نشاندہی کرتا ہے جس سے جلد کا سرطان لاحق ہونے کا ابتدا میں ہی پتہ چل جاتا ہے ۔ طبی ماہرین نے خون کے اس ٹیسٹ کی دریافت کو طبی نگہداشت کے شعبہ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اس سادہ ٹیسٹ سے نہ صرف کروڑوں ڈالرز کی بچت ہو گی بلکہ مریضوں کو مہنگے ترین ٹیسٹ بائیوپسی کی تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی ۔ سائنس دانوں نے یہ ٹیسٹ 200 افراد پر آزمایا جن میں سے 105 افراد جلد کے سرطان میں مبتلا تھے ۔
تازہ ترین