• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق کے رہنمااجمل وزیر اور فضہ جونیجو کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اور سندھ سے تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاں،پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اجمل وزیر اور سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ بدھ کو مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اجمل وزیر اور سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبز ا دی فضہ جونیجو نے بنی گالا میں علیحدہ علیحدہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین