• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات بھر پیدل چل کر کام پر پہنچنے والے ملازم کو مالک نے اپنی گاڑی تحفہ کردی

کراچی(نیوزڈیسک)ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اس ملازم کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی جو رات بھر پیدل چل کر 32 کلومیٹر دور سے نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچا تھا،جب والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہو گئی تو انہوں نے امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر سےپیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔راستے میں ایک پولیس اہلکار والٹر کی ہمت سے اس قدر متاثر ہوا کہ انہیں ناشتہ کروا دیاجب یہ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔والٹر بیل ہاپس نامی کمپنی میں کام کرتے ہیں جو سامان کی منتقلی کا کام کرتی ہے،اس کمپنی کی ایک گاہک جیمی لیمی نے فیس بک پر لکھا کہ انہیں اپنے گھر کا سامان منتقل کروانا تھا کہ دروازے کی گھنٹی بجی اور ایک پولیس اہلکار والٹر کار کے ہمراہ وہاں کھڑا تھا۔
تازہ ترین