• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ترکی میں2 سال بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

ترکی میں2 سال بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی، صدر طیب اردوان نے ناکام بغاوت کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔

آئینی اصلاحات اور صدارتی نظام کےبعد ایمر جنسی ختم کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں1 لاکھ 30 ہزار افراد برطرف کیے گئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کےاطلاق کی تیاری کی جارہی ہے، حکومت کوسرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیاردیاجائےگا، کسی کوبھی عدالتی منظوری کے بغیرحراست میں رکھاجاسکےگا۔

خبرایجنسی کے مطابق مشکوک افرادکی نقل وحرکت روکنےکاحق گورنرزکوملےگا۔

اپوزیشن نے نئےقوانین کی مخالفت کی ہے جبکہ مسودہ اگلےہفتےاسمبلی میں پیش ہوگا۔

تازہ ترین