• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹ نہ ملنے پراتحاد بناناپارٹی اور عوام سے غداری ہے، ملک اسد سکندر

جامشورو (نامہ نگار) جامشورو ٹاؤن وارڈ نمبر 1گوٹھ لاکھو فقیر پی ایس 82میں کارنر میٹنگ کے دوران اُمیدوار ملک اسد سکندر کے جلسے میں سابق چیئرمین قادر بخش شورو، محمد یوسف خاصخیلی،غلام قادر خاصخیلی اور دیگر نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے علاقے کے بنیادی مسائل پیش کئے۔جلسے سے ملک اسد سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دس سالہ سابق دور میں جامشورو کے عوام کے لئے اُس وقت کے صوبائی وزیر ،منسٹروں نے سوِائے مایوسی کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کی سیٹ آفر کی گئی تھی لیکن میں نے جامشورو کے عوام کی مایوسیاں، شہر کی حالت زار دیکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی سیٹ قبول کی تاکہ میں اپنے عوام کے ساتھ رہ کر اُنکے مسئلے بآسانی حل کرسکوں اورعوام سے کی گئی زیادتیوں اور نا انصافیوں اور اُنکی مایوسیوں کا ازالہ کرسکوں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پراتحاد بناناپارٹی اور عوام سے غداری ہے اور غداروں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہےجامشورو پی پی کا گڑھ ہے ۔ انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین