• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے بعد پو رے ملک میں حقیقی جمہورت بحا ل ہو گی، سردار علی گوہرمہر

پنوعا قل(نا مہ نگار) گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس کے حمایت یا فتہ اور حلقہ پی ایس 22 کے امیدوار سردار علی گوہر خان مہر نے کہا ہے کہ ہم چا ہتے ہیں کہ عوام ہما رے قریب ہوں اور ہم ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوں اس وقت قیا س آرا ئیاں ہیں کہ الیکشن کے بعد کیا ہو گا لیکن میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ الیکشن کے بعد سندھ سمیت پو رے ملک میں حقیقی جمہورت بحا ل ہو گی عوام کے ساتھ فریب کر نے والے سیاستدان گھر واپس جا ئیں گے یہ بات انہوں نے مقامی ہو ٹل میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پرراہ حق پارٹی کے حلقہ پی ایس 22 کے امیدوار مو لا نا امداد للہ بھٹو نے جی ڈی اے کے رہنماء سردار علی گوہر خان مہر کے حق میں پریس کا نفرنس کے دوران دستبرداری کا اعلان کیا تقریب میں راہ حق پارٹی کے رہنماء مو لا نا عبدالخالق چاچڑ،مو لا بخش خان مہر،سابقہ تعلقہ ناظم علی گل خان مہر،شاہنواز خان مہر،اعجاز احمد مہیسر،حاجی علی محمد دھا ریجو ،محمد رمضان نعمانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم سیا ست کے میدان میں ایسے عمل کریں جس سے خلق خدا کی بھلا ئی ہو۔ پنوعا قل کی سڑکوں اور راستوں کو دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ سابق منتخب نما ئندوں نے کتنا کام کیا ہے ۔انہوں نے رائے حق پارٹی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولا نا عبدالخالق چاچڑ،مولا نا امداد اللہ بھٹواور منیر احمد انقلابی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین