• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو پہلی رات فرش پر سونا پڑا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف مفروضوں کی بنا پر نواز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا،اڈیالہ جیل میں انہیں اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا، نواز شریف اپنے مفاد کیلئے نہیں قوم کیلئے ملک واپس آئے ہیں ، تیر اور بلے کے نشان والوں کو شکست دے کر نواز شریف اور مریم نواز کو آزاد کروانا ہے۔
تازہ ترین