• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ ملک و قوم کی ضروریات کےلئے اپنا کردار ادا کریں،وائس چانسلر

لاہور(خبر نگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا ز احمد نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ دارویوں کا احساس کرتے ہوئے ملک و قوم کی ضروریات کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں منعقدہ ڈینز، پرنسپلز ، ڈائریکٹرز ، چیئرپرسنز اور سربراہان کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو اس مقام پر لے کر جائیں گے جو کہ اس کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تدریس کے اعلیٰ معیار پر توجہ مرکوز رکھے گی تاکہ بین الاقوامی سطح کے گرایجوئیٹس پیدا کئے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بہترین اساتذہ تعینات کرے گی اور بہترین دماغوں کو یونیورسٹی میں واپس لائیں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری کیلئے تمام وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی اپنی فیکلٹیوں کے تمام معاملات میرٹ کے مطابق چلانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ ڈینز اور شعہ جات کے سربراہان کو مکمل اختیارات تفویض کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
تازہ ترین