• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ ایڈور ڈ میڈیکل کالج کےجونئیرکلرک کی کمیونٹی میڈیسن کے اساتذہ سےبدتمیزی قانونی کارروائی نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی

لاہور (جنرل رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے جونئیر کلرک کی جانب سے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کےساتھ بدتمیزی اور جان سے مارنے کی دھکمیاں دینے پرڈاکٹروں نے جونئیرکلر ک کے خلاف ایف آئی آر در ج کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے بصورت دیگر احتجاج کی کال دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف پولیس چوکی میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ ۔اس حوالے سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیں او رواقعہ کی رپورٹ جمع کروائیں۔
تازہ ترین