• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے تھانہ شاہ میں درج منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل محمد انور ، کانسٹیبلوں شرافت علی، بہادر خان کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 16 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے محمد ریاض نامی شہری کے ساتھ جعلسازی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 10 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے حبس بے جا کی درخواست میں ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو بھی محبوس بچے کو آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں خاتون نورین بی بی نے درخواست دائر کی تھی ، عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزم غلام مصطفیٰ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک بھجوانے اور فراڈ کرنے کے ایک ملزم رحیم بخش کا 3 روزہ جسمانی اور ملزم یسیٰن کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین