• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ میں خلاف قانون ملازم بھرتی ایمپلائز یونین کی انٹی کرپشن کو درخواست

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈملتان میں خلاف قانون ملازم بھرتی کرنے پر بورڈ کی ایمپلائز ایسوسی ایشننے انٹی کرپشن میں درخواست دے دی ، ایسوسی ایشن کےصدر ملک نثار احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ نے ایک شخص کو مستقل نوکری دی جس نے ایک دن بھی ڈیلی ویجز پر کام نہیں کیا جبکہ سیکڑوں ملازمین ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں جن کوعدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا ، اس کی چھان بین کی جائے اور ذمےداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، دوسری طرف بورڈ انتظامیہ نے ایمپلائز کا جنرل باڈی جلاس کو ایک دن کےلئے ملتوی کرانے کی درخواست کردی۔
تازہ ترین