• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی6 اشتہاریوں سمیت متعدد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم لطیف سے 220گرام چرس ، حامد اور یاسر سے 2لٹر شراب،شرجیل اور اکبر سے 2لٹر شراب، جابر علی سے 10لٹر شراب، نواز سے 20لٹر شراب ، عبدالحمید سے پسٹل ، عبدالرحمنٰ سے رپیٹر ، پسٹل اور رائفل برآمد کر لی دیگر ملزمان میں احمد ، کامران ، محسن ، ناصر، احمد شریف، نعمان،عمران ، سجاد حسین ، قیصر ، محمد آصف، محمد علی،امتیاز، بشیر احمد، لیاقت، حمزہ شامل ہیں،24 گھنٹے کے دوران119بغیر کاغذات /نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔
تازہ ترین