• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: غیرت کے نام پر قتل کے2ملزموں کی ضمانت منظور، سرکاری گندم خوردبرد کے مقدمے میں فوڈانسپکٹر بری

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے غیرت کے نام پر مبینہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کی درخواست ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ملزموں فیاض احمد اور مشتاق احمد نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی، فاضل عدالت نے سرکاری گندم غائب کرکے حکومت کو مالی نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں سزا پانے والے ملزم فوڈانسپکٹر کو بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ملزم فوڈانسپکٹر عبدالخالق نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین