• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں نےجائیداد کاڈی سی ٹیبل ریٹ مستردکردیا

پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاورصدرکینٹ نے ڈی سی ٹیبل ریٹ کویکسر مسترد کردیا ، اس حوالےسےمجیب الرحما ن کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں شہر کے مختلف علاقوں کیلئےمقرر ڈی سی ٹیبل ریٹ متفقہ طور مستردکردیا گیا،صدر مجیب الرحمان نے کہا کہ اس اقدام سے سائلین کیلئے مکانات اورپلازو ں وغیر ہ کی رجسٹریاں کرانامشکل ہوجائیگاکیونکہ فی مرلہ ریٹ بہت زیادہ رکھاگیاہے انہوں نے خبردارکیاکہ اگرضلعی انتظامیہ نے 15روز میں فیصلے پرنظرثانی نہیں کی تو احتجاجی تحریک شروع کردینگے۔
تازہ ترین