• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز سب انسپکٹر کیخلاف7کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے سب انسپکٹر محمد معراج کیخلاف 7کروڑ 84لاکھ روپے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا، نیب کے مطابق ملزم محمد معراج ساکن آبشار کالونی ورسک روڈ پر الزام ہے کہ وہ 1999میں ا یکسائزاینڈ ٹیکسیشن پشاور آفس میں بھرتی ہوا اور 2013میں سب انسپکٹر بنا اس دوران ملزم نے اپنی آمدنی سے بڑھ کر اثاثے بنائے جس میں 2دکانیں ، گھر اور پلاٹس وغیرہ شامل ہیں جن کی مالیت 7کروڑ 84لاکھ روپےہے، نیب نے ملزم کیخلاف شکایت پر 2016 ءمیں انکوائری شروع کی اور ایک سال میں مکمل کی ۔
تازہ ترین