• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور اور یو این ڈی پی کے مابین معاہدہ طے

پشاور (خبر نگار خصوصی) جامعہ پشاور اور یو این ڈی پی کے مابین ایک اہم معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور یو این ڈی پی کے پروگرام منیجر عبد اللہ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ جامعہ پشاور کے ڈاکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء عبید اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت یو این ڈی پی رواں سال دسمبر کے آخر تک جامعہ پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کی مانٹیرنگ اینڈ ایوالو یشن کی خدمات سے استفادہ کر ے گا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے مختلف تر قیاتی منصوبوں کو صحیح سمت میں ڈالنے میںمدد ملے گی۔
تازہ ترین