• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں کاروباری پارٹنرز نے ساتھی کو 33 لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد میں کاروباری پارٹنرز نے اپنے ساتھی کے 33 لاکھ روپے خورد برد کر لئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے سبحان اللہ ولد محمد غلام ساکن حیات آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا سلمان مارکیٹ فیز 4 میں میڈیسن کا کاروبار ہے اس نے کاروبار کےلئے ضیاءالرحمن ولد نور حمید ، لائق زادہ ولد بخت زادہ ساکنان جھگڑا کو 33 لاکھ روپے دیئے تھے تاہم اب رقم کی واپسی میں دونوں ملزمان ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
تازہ ترین