• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج سےدھوکہ دہی کے الزام میں مفرور نوید صادق گرفتار

پشاور(نیوزرپورٹر)نیب خیبر پختونخوا نے کارروائی کر تے ہوئے نوید صادق (مفرور) ساکن کوہاٹ کو مبینہ طور پر حجاج کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ملزمان عبدالعقیل (جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے) نوید صادق کی ملی بھگت سے عقیل ٹریول اینڈ ٹورز نوشہرہ کے نام سے کاروبار چلا رہے تھے ملزمان نے حج درخواستوں کے حصولی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دئیے اور عام لوگوں کو راغب کرنے کے لئے پیکیج کم قیمت پر دینے کا وعدہ کیا۔ ملزمان کے پاس محکمہ مذہبی امور کی طرف سے کسی قسم کا کوٹہ نہیں تھا پھر بھی 51 افرادسے (حج کیلئے ) درخواستیں بمع رقم وصول کیں۔ اسی طرح ملزم نوید صادق ملزم عبدالعقیل کی ملی بھگت سے نہ صرف سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی ہڑپ کی ۔
تازہ ترین