• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کنٹرول کیلئے پاکستان سے تعاون کرینگے‘ سید ابراہیم

پشاور(جنرل رپورٹر) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 15سالہ تقریبات کا انعقاد کیاگیاجس میں بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے ، مہمان خصوصی ڈپٹی قونصلر جنرل ایران سید ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کو ادارے کے قیام اور خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کی سانسیں رواں دواں رکھنے کے سفر کو کامیابی سے جاری رکھنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں تھیلی سیمیا کے حوالے سے مرتب پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیاگیا تھا،یعنی پہلے تشخیص اور پھرعلاج، جس کی بدولت آج ایران میں ایک بھی تھیلی سیمیا کامریض نہیں، انہوں نے کہا کہ بیماری کادلیری سے مقابلہ کرنے کیلئے متاثرہ بچوںکا حوصلہ بڑھایا جائے ، پاکستان ہمارا برادراسلامی ملک ہے جہاں تھیلی سیمیا کے خاتمے کیلئے ہرممکن تعاون کیاجائےگا،اس موقع پر صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ 2003ءمیں جس سفر کاآغازکیااس میں خدمت خلق سے سرشارلوگ آتے رہے اور کاروان بنتا چلاگیا، انہوں نے کہاکہ پشاور،کوہاٹ اور سوات سنٹر میں بلاومعاوضہ انتقال خون کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کے والدین جب میری کاوشوں کوسراہتے ہیں تو ہمت اور بھی جوان ہوجاتی ہے،تقریب سے تھیلی سیمیا فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر میاں عتیق شاہ اور سماجی شخصیت خالد ایوب نے بھی خطاب کیا‘ اس موقع پر فرنٹیرفاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں اور فیلڈسٹاف سمیت دیگر مواقع پر تعاون کرنے والے افراد میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین