• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمن روڈ پر ناقص سیوریج سسٹم ‘ مکین و تاجر پریشان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)میر خلیل الرحمن روڈ پر ناقص سیوریج سسٹم کے باعث گندا پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ شہر کے وسط میں واقع علاقے میں طویل عرصے سے ناقص سیوریج سسٹم کے باعث مکینوں اور تاجروں کو شدید مشکلات در پیش ہیں متعلقہ حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی قومی روز نامہ کے دفتر کے سامنے نالی آئے روز بند رہتی ہے جس کے باعث راہگیروں کے کپڑے بھی ناپاک ہو رہے ہیں خاکروب کافی عرصےکے بعد چکر لگاتے ہیں اور برائے نام صفائی کرتے ہیں چند فٹ پائپ جوپرانا اور بوسیدہ ہےعرصہ دراز سے بند ہے جس کے باعث پوری نالی میں پانی کی روانی متاثر ہو رہی ہے انہو ں نے میٹرو پولیٹن حکام سے مطالبہ کیا کہ نیا پائپ نصب کیا جائے تا کہ سیوریج کا مسئلہ حل ہو سکے۔
تازہ ترین