• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسراقتدار آکر صوبے کو امن کا گہوارہ بنائینگے، پرنس آغا عمر احمدزئی

کوئٹہ(الیکشن ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کاعوام دوست منشورصوبے میں ترقیاتی انقلاب برپاکردے گا25جولائی پارٹی امیدواروں کی صورت صوبے کی ترقی اورکامیابی کادن ہوگا ان خیالات کااظہاربلوچستان عوامی پارٹی این اے 266کے امیدوار پرنس آغاعمراحمدزئی نے کرانی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ عوام اعتماداورامنگوں پرپورااترنااولین ترجیح ہے صوبے میں پشتون بلوچ اوردیگراقوام مل کردہشت گردی کاخاتمہ کرکے بلوچستان کوامن کاگہوابنائیں گے انہوں نے کہاکہ سریاب سمیت پورے حلقہ سے بلوچستان کاامن وابستہ ہے یہاں کے نوجوانوں کوتعلیم اورہنرسے آراستہ کرناہماری پارٹی کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ہمارے نوجوان پوری طرح مستفید ہوسکیں ہمارے نوجوان اوربزرگ پاکستان کی ترقی میں اپناکرداراداکرتے آئے ہیں اوریہی نوجوان بلوچستان سمیت پاکستان کی ترقی کی علامت ہے اس سے قبل خلجی کالونی کے معتبرین علاقہ نے ایوان قلات میں پرنس آغاعمراحمدزئی سے ملاقات میں اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
تازہ ترین