• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں‘ امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا حاجی امیر محمد اچکزئی صبور خلجی سید محمد کاکڑ شیر بنگلزئی ایوب پرکانی حبیب اللہ اچکزئی محمد ولی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں پر حملے افسوسناک ہیں ہارون بلوچ اور نوابزادہ میر سراج رئیسانی پر حملوں میں نا قابل تلافی جانی نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ صوبے سے خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے کیلئے حکومت سمیت تمام مکاتب فکر کو اپنا کراد رادا کرنا ہوگا کیونکہ امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری الیکشن کےد وران انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد تاجروں کا اجتماع طلب کیا جائیگا جس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی واقعات میں شہید ہونے والوں کےد رجات بلند اور پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین