• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارگنجی بس اڈہ سے متصل اراضی کی الاٹمنٹ کا نوٹس لیاجائے‘نور احمد کاکڑ

کوئٹہ( سٹی ڈیسک) آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر نور احمد کاکڑ و مرکزی عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کافی عرصہ سے یہ افواہیں تھیں کہ ایک سرکاری محکمہ اور لینڈ مافیا ہزار ہزار گنجی بس ٹرک اڈہ اور مارکیٹ سے متصل مغربی بائی پاس پر ایک بار پھر 2007کی جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے پرانی تاریخوں میں من پسند افراد کے ناموں پر الاٹمنٹس کی گئی ہیں اب نگران دور حکومت میں الیکشن کو غنیمت جانتے ہوئے باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ٹرک اڈہ سے متصل اراضی پر قانوناً کرایہ دار گڈذ کمپنی مالکان کا حق ہے ان کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہر فورم پر کمپنی مالکان کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے انہوں نے نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لینے لیکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین