• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں گے‘ بی اے پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام کیلئے تمام قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملنے چاہئیں بی اے پی بلوچستان کے عوام کی محرومی کے احساس کو ختم کرنے کیلئے اپنے منشور پر عملدر آمد کرتے ہوئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے عمران خان گچکی حاجی عبدالغفور مھمد حسنی اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی اے پی صوبے میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے موثر اور جامع پروگرام رکھتی ہے جس پر عملدر آمد کر کے صوبے کے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں صوبے کی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مضبوط پروگرام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات بلوچستان کی عوام تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کرینگے اس موقع پر ملاقات کرنے والوں نے سعید احمد ہاشمی کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین